25 دسمبر 2014 - 10:07
ایران میں محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقوں کاآغاز/جدید میزائلوں کےتجربات

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ملک کے جنوبی حصہ اور بحرعمان میں محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے ان مشقوں کے دوران جدید میزائلوں اور پیشرفتہ ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ملک کے جنوبی حصہ  اور بحرعمان میں محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے ان مشقوں کے دوران جدید میزائلوں اور پیشرفتہ ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے۔ فوجی مشقیں صوبہ ہرمزگان ، صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوب اور آبنائے ہرمز ، مکران کے سواحل  اور بحر عمان اور بحر ہند کے 10 درجہ شمالی مدار میں کی جائیں گی ، فوجی مشقوں کے دوران ایرانی ڈرون طیاروں، جدید میزائلوں کے تجربات کے ساتھ پیشرفتہ ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے ۔ ان مشقوں کے دوران  دشمن کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے ایرانی فوجی دستوں کی توانائیوں اور صلاحیتوں کو بروی کار لایا جائے گا۔  مشقوں کے دوران فضا سے فضا میں مار کنے والے میزائلوں۔ فضا سے زمین اور زمین سے سمندر اور سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا جائے گا۔ فوجی مشقوں کے دوران ڈون طیاروں کے ذریعہ دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی مشق بھی جائے گی۔  ایران فوجی ساز و سامان اور جنگی وسائل کے لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے فوجی مشقوں میں ایران کی  مسلح افواج کے تینوں شعبے بحری ، بری اور فضائیہ  حصہ لے رہے ہیں۔

.......

/169